AD Banner

(یہ کہنا کیسا ہے کہ اللہ کے گھر میں دیر ہے اندھیر نہیں؟)

 (یہ کہنا کیسا ہے کہ اللہ کے گھر میں دیر ہے اندھیر نہیں؟)

 السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ 

مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علما ئے کرام کہ اللہ تعالٰی کے بارے میں ایسا بولنا کیسا ہے ؟ کہ اللہ کے گھر میں دیر ہے اندھیر نہیں اگر کسی نے ایسا کہا تو اس پر کیا حکم آئے گا ؟جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
المستفتی:۔ محمد محفوظ عالم 
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب بعون الملک الوہاب
یہ ایک محاورہ ہے لہٰذا مذکورہ جملہ بولنے میں کوئی مضائقہ نہیں کیونکہ اس سے مراد یہ لیا جاتا ہے کہ اللہ تعالی بعض اوقات بندے کی دعا دیر سے قبول فرماتا ہے کسی بھی وجہ سے لیکن بندہ جب بعد میں اس دعا کی قبولیت کو پاتا ہے تو اسے احساس ہوتا ہے کہ اس کی دعا رد نہیں گئی۔ اسی طرح مزید بھی کئی مختلف اعتبار سے اس جملہ کی درست تعبیریں ممکن ہیں ۔ اھ (ماہنامہ فیضان مدینہ جولائی / اگست 2018 ء و ذو القعدہ 1439 ھ)واللہ اعلم بالصواب 
کتبہ 
کریم اللہ رضوی

 




فتاوی مسائل شرعیہ 


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad