AD Banner

(کیامعصوم علی اصغر کہنا درست ہے؟)

 (کیامعصوم علی اصغر کہنا درست ہے؟)

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ کیا حضرت علی اصغر کو معصوم علی اصغر کہنا درست ہے؟ المستفتی:۔محمد وسیم القادری اترولہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوہاب 

انبیائے کرام اور ملائکہ کے علاوہ کسی اور کو معصوم کہنا جائز نہیں یہ انبیائے کرام اور ملائکہ کی خصوصیات میں سے ہے  جیسا کہ شرح عقائد کی شرح النبراس میں ہے’’الملئکۃ عباداللہ العاملون بامرہ یرید انھم معصومون ‘‘ملائکہ اللہ کے بندے اور بحکم الہی تمام احکام الہی کے عامل ہیں اور اس سے مراد وہ معصوم ہیں ۔

اور شرح عقائد میں علامہ سعدالدین تفتا زانی فر ماتے ہیں ’’ان الانبیاء علیھم السلام معصومون ‘‘اور  مجد د دین و ملت سرکار اعلی حضرت فتاویٰ رضویہ میں فرماتے ہیں کہ بشر میں انبیاء کے علاوہ کوئی معصوم نہیں ۔(فتاوی رضویہ جلد ۱۴)

ان عبارتوں سے صاف ظاہر ہے کہ ملائکہ اور انبیائے کرام کے علاوہ کوئی معصوم نہیں ہے اس لئے کسی کو معصوم کہنا جائز نہیں ۔اور حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ فرما تے ہیں کہ نبی کا معصوم ہونا عصمت انبیاء کے لئے ضروری ہے اور یہ انبیاء کرام اور ملائکہ کا خاصہ ہے۔(بہار شریعت حصہ اول)

رہی بات بچوں کو معصوم کہنے کی تو وہ خواہ علی اصغر رضی اللہ عنہ ہوں یا دیگر بچے ان کو معصوم کہنا اس معنی میں ہوتا ہے جس میں شرعی اصطلاح نہیں اس لئے انھیں معصوم کہہ سکتے ہیں جب کہ معنی حقیقی مراد نہ ہو مگر نہ کہنا بہتر ہے ۔واللہ اعلم بالصواب

کتبہ

   محمد وسیم فیضی

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad