AD Banner

(کیا حضرت اویس قرنی رضی اللہ عنہ کے دانت توڑنے کا واقعہ درست ہے؟)

 (کیا حضرت اویس قرنی رضی اللہ عنہ کے دانت توڑنے کا واقعہ درست ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

مسئلہ:۔ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میںکہ کیا یہ روایت درست ہے کہ جنگ احد میں حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے دندان مبارک شہید ہوئے تھے پھر حضرت اویس قرنی نے اپنے سارے دانت توڑ ڈالے تھے اس واقعہ کی صحیح روایتیں حوالہ کے ساتھ تفصیل سے جواب عطا کریں؟ المستفتی:۔مشتاق احمد نظامی کلکتہ

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوہاب

مذکورہ روایت موضوع اور بے اصل ہے ۔عینی جلد ۱۷؍صفحہ ۱۶۰؍ میں ہےکسرت رباعیۃیعنی حضور علیہ السلام کے رباعیہ دندان مبارک شہید ہوگئے اور اسکی خبر حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالٰی عنہ کو ہوئی اور انہوں نے اپنے دانت شہید کر لئے یہ روایت نظر سے نہ گزری اور غالباً ایسی کوئی روایت ہی نہیں ہے اگرچہ مشہور یہی ہے۔(فتاوی بریلی شریف صفحہ ۳۰۰)

نیز علامہ شارح بخاری علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ یہ روایت بالکل جھوٹ اور افترا ءہے کہ حضرت اویس قرنی نے یہ سنا کہ غزوۂ احد میں حضور نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے دندان مبارک شہید ہوئے تھے تو انہوں نے اپنا سب دانت توڑ ڈالے ۔

(فتاوی شارح بخاری جلد دوم صفحہ  ۱۱۴) واللہ اعلم بالصواب

کتبہ 

معصوم رضا نوری 



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad