AD Banner

(کیانبی اکرم ﷺنے کبھی اذان پڑھی ہے؟)

 (کیانبی اکرم ﷺنے کبھی اذان پڑھی ہے؟)

  السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہحضور نبی اکرم  ﷺ نے کبھی اذان پڑھی ہے یا نہیں ؟ مراۃالمنا جیح ج۱؍ ص۳۸۶؍میں ہے کہ نبی کریم  ﷺ  نے کبھی اذان نہیں پڑھی ہے جن روا یات میں اذان دینے کا ذکر ہے وہاں حکم اذان مراد ہے ؟بینوا تو جروا      المستفتی:۔جاوید عالم
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب بعون الملک الوہاب 
صحیح یہ ہے کہ نبی کریم  ﷺ نے ایک مرتبہ سفر میں اذان پڑھی ہے اور اشہد ان محمد رسول اللہ کے بجا ئے اشہد انی رسو ل اللہ پڑھا ہے۔ (فتا وی رضویہ شریف ج۲؍ باب الاذان والاقامہ ص۳۸۸ )
 اورعلامہ شارح بخا ری علیہ الرحمہ تحریر فرما تے ہیں کہ سہیلی نے لکھا ہے کہ ایک مر تبہ سفر میں حضور اقدس  ﷺ نے اذان دی ہے اس حا لت میں صحا بہ کو نماز پڑھا ئی کہ وہ اپنی سواریوں پر ہی تھے اوپر سے بارش ہو رہی تھی اور نیچے کیچڑ تھا اور امام نو وی علیہ الرحمہ نے بھی لکھا ہے کہ حضور  ﷺ نے سفر میں ایک مر تبہ اذان دی ہے۔( نذہۃالقاری جلد ۳؍صفحہ۹۹)واللہ اعلم بالصواب 
کتبہ
حقیر محمد علی قادری واحدی


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad