AD Banner

(نمازی کے سامنے سے ہٹنا کیسا ہے؟)

 (نمازی کے سامنے سے ہٹنا کیسا ہے؟)

  السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  زید نماز پڑھ رہا ہے اور بکر اسکے سامنے بیٹھا ہوا ہے آیا بکر زید کے سامنے سے ہٹ سکتا ہے؟ اور یہ بھی خلاصہ کریں کہ کیا اس مسئلہ پر وعیدیں بھی ہیں ؟حوالہ بھی عنایت فرمائیں۔    المستفتی:۔محمد انوار الحق نعیمی

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوہاب 

   زیدنمازپڑھ رہا ہے اور بکر اس کے سامنے بیٹھا ہوا ہے تو بکر زید کے سامنے سے ہٹ سکتا ہے اس پر کوئی وعید نہیںکہ آگے نماز پڑھنے والا اپنی نماز پڑھ کرہٹ جائے تو اس پر گذرنے کا گناہ نہیں ہے نہ وہ نمازی کے سامنے سے گذرنے والے کے بارے میں وارد شدہ حدیث میں مذکور وعیدکا مصداق ہے۔

  خلاصہ یہ کہ نمازی کے سامنے سے گذرنامنع ہے ہٹنا منع نہیںحضور صدرالشریعہ علامہ محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں اگردوشخص نمازی کے آگے سے گذرناچاہتےہوں اور سترہ کو ئی چیز نہیں تو ان میں سے ایک نمازی کے سامنے اسکی طرف پیٹھ کرکے کھڑاہوجائے اوردوسرا اس کی آڑ پکڑ کر گذرجائے پھر وہ دوسرا اسکی پیٹھ کے پیچھے نمازی کی طرف پشت کرکے کھڑاہوجائے اوریہ گذرجائے وہ دوسرا جدھر سے آیا اسی طرف ہٹ جا ئے۔ (بہارشریعت حصہ سوم صفحہ۱۵۹)

  اس سے ظاہر ہے کہ گزرنے اور ہٹنے میں فرق ہے اور گزرنے کا مطلب یہ ہے کہ نمازی کے سامنے ایک طرف سے آئے اور دوسری طرف نکل جائے یہ یقینا ناجائز وگناہ ہے اور اگر نمازی کے سامنے بیٹھاہو اور کسی طرف ہٹ جائے تو یہ گذرنا نہیںہے اور اس میں کوئی گناہ نہیں ہے۔واللہ اعلم بالصواب 

کتبہ

 العبد محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ 



کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad