(تصویر والی ٹی شرٹ پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟)
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
مسئلہ:۔ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ تصویر والی ٹی شرٹ پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟
المستفی:۔ساجد علی اعظم گڑھ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
جاندار کی تصویر والی ٹی شرٹ پہن کر نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہےاور نماز کے علاوہ بھی تصویر والا کپڑا پہننا جائز نہیں جیسا کہ حضور صدر الشریعہ علامہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ فرماتے ہیںجس کپڑے پر جاندار کی تصویر ہو، اسے پہن کر نما زپڑھنا، مکروہ تحریمی ہے۔ نماز کے علاوہ بھی ایسا کپڑا پہننا، ناجائز ہے۔ یوہیں مصلّی کے سر پر یعنی چھت میں ہو یا معلّق ہو، یا محل سجود میں ہو، کہ اس پر سجدہ واقع ہو، تو نماز مکروہ تحریمی ہوگی یوہیں مصلّی کے آگے، یا داہنے، یا بائیں تصویر کا ہونا، مکروہ تحریمی ہے، اور پسِ پُشت ہونا بھی مکروہ ہے، اگرچہ ان تینوں صورتوں سے کم اور ان چاروں صورتوں میں کراہت اس وقت ہے کہ تصویر آگے پیچھے دہنے بائیں معلق ہو، یا نصب ہو یا دیوار وغیرہ میں منقوش ہو، اگر فرش میں ہے اور اس پر سجدہ نہیں ، تو کراہت نہیں ۔ اگر تصویر غیر جاندار کی ہے، جیسے پہاڑ دریا وغیرہا کی، تو اس میں کچھ حرج نہیں ۔ (بہار شریعت جلد اول حصہ سوم صفحہ ۶۳۱)واللہ تعالی اعلم بالصواب
کتبہ
محمد عمران نظامی قادری تنویری عفی عنہ
کمپیوژ و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں
واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں
हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें
مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔