AD Banner

(لحن جلی سے نماز پڑھنا کیسا ہے؟)

 (لحن جلی سے نماز پڑھنا کیسا ہے؟)

 السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ

مسئلہ:۔ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ لحن جلی اور خفی میں کیا فرق ہے اور لحن جلی وخفی  نماز میں تلاوت کرنے پر نماز ہوگی یا نہیں ؟    المستفی:۔ غلام احمد رضا خلیل آباد یوپی

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

الجواب بعون الملک الوہاب

  لحن جلی بڑی غلطی کو کہتے ہیں مثلا حرکات کا بدل جانا مثلاًیعنی زبر کا زیر و پیش کازبر کردینا اسی طرح مشددکومخفف و مخفف کو مشدد ہوجانااسی طرح الفاظ کا بدل جانا مثلا ، ق ، کو ، ک ، سے ، ع ، کو ، ا ، سے ، ث ، کو ، س ، سے ط ت سے وغیرہ وغیرہ یا ایک مکمل لفظ کا دوسرے لفظ سے بدل جانا یا پورےکلمات کا ایک دوسرے سے بدل جانا اسی طرح متحرک کو ساکن و ساکن کو متحرک کرنا یہ سب لحن جلی کہلاتا ہے اس قاعدہ کلیہ یہ اگر تلاوت کرتے یہ اغلاط ہوجائیں اور معانی میں فساد واقع ہوجائے تو ایسی صورت میں نماز نہیں ہوگی ورنہ ہوجائےگی ۔

  لحن خفی کہتے ہیں غنہ ، اخفاء، اظہار ، اقلاب ، وغیرہ نہ کرنا اس صورت میں نماز ہوجائے گی تفصیل کےلئے بہار شریعت حصہ۳؍ قرأت میں غلطی ہوجانےکابیان دیکھیں۔واللہ تعا لیٰ اعلم بالصواب 

کتبہ

 عبیداللہ حنفی بریلوی


کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad