AD Banner

(جو تراویح نہ پڑھا ہوکیاوہ وتر جماعت سے پڑھ سکتا ہے ؟)

 (جو تراویح نہ پڑھا ہوکیاوہ وتر جماعت سے پڑھ سکتا ہے ؟)

  السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ چند لوگوں نے عشاء کی نماز جماعت سے پڑھی لیکن ان لوگوں نے تراویح کی نماز نہیں پڑھی اور وتر کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھنا چاہتے ہیں تو کیا وہ وتر کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں اور اگر ان لوگوں نے جماعت کے ساتھ پڑھ لی تو کیا ان لوگوں کی نماز ہوگئی یا نہیں ہوئی یا وتر کی نماز تنہا تنہا پڑھیں گے؟برائے کرم جواب عنایت فرمائیں       

المستفتی:۔ شبیر عالم گیا بہار

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجـواب بعون الملک الوہاب 

  اگر کچھ لوگوں نے نماز عشاء جماعت کے ساتھ پڑھ لی اور تراویح کی نماز نہیں پڑھی تب بھی یہ لوگ نماز وتر جماعت کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں کہ رمضان المبارک میں نماز وتر جماعت سے پڑھنا افضل ہے جیسا کہ حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ رمضان شریف میں وتر جماعت کے ساتھ پڑھنا افضل ہے اور فرماتے ہیں کہ اگر عشاء جماعت سے پڑھی اور تراویح تنہا تو وتر کی جماعت میں شریک ہوسکتا ہے اور اگر عشاء تنہا پڑھ لی اگرچہ تراویح باجماعت پڑھی تو وتر تنہا پڑھے۔(بہار شریعت جلد اول حصہ چہارم صفحہ نمبر ۳۳)واللہ اعلم بالصواب 

کتبہ

 محمد الطاف حسین قادری


کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad