AD Banner

(جاکٹ موڑ کر نمازپڑھناکیسا ہے؟)

 (جاکٹ موڑ کر نمازپڑھناکیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ اگر جاکٹ موڑ کر نماز پڑھیں گے تو نماز ہوگی کہ نہیں ؟           المستفتی:۔ محمد سرفراز عالم

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجـواب بعون الملک الوہاب 

    سردیوں میں جو سوئٹر یا جاکٹ وغیرہ اندر سے موڑ کر نماز پڑھتے ہیں یہ "کف ثوب" نہیں کیونکہ یہ معتاد طریقہ سے ہے اسلئے نماز میں کوئی حرج نہیں۔فقہاء کی اصطلاح میں "کف ثوب" یہ ہے کہ کپڑے کو عادت کے خلاف موڑ کر استعمال کیا جائے۔ حضور فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کسی کپڑے کو ایسا خلاف عادت پہننا کہ کوئی مہذب آدمی مجمع یا بازار میں نہ کر سکے اور اگر کرے تو بے ادب خفیف الحرکات سمجھا جائے یہ مکروہ ہے۔ (فتاوی فیض الرسول، ج۱ص۳۷۳)

  ہاں اس طرح سوئٹر یا جاکٹ کو پہن کر نماز پڑھنا جسے مہذب آدمی مجمع یا بازار میں نہ کر سکے اور اگر کرے تو بے ادب خفیف الحرکات سمجھا جائے یہ مکروہ ہے۔ در مختار میں ہے " وکرہ کفه ای رفعه ولو لتراب کمشمرکم او ذیل او صلاته فی ثیاب بذلة یلبسھا فی بیته و مہنته ای خدمة ان له غیرھا و الا لا(فتاوی امجدیہ جلد اول صفحہ۱۹۳؍ھکذا فی فتاوی رضویہ قدیم جلد سوم صفحہ۴۴۷؍۴۴۸؍ مکتبہ رضویہ آرام باغ روڈ کراچی پاکستان)

   خلاصہ کلام یہ کہ سوئٹر جاکٹ وغیرہ کو خلاف عادت پہن کر نماز پڑھنا مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہے۔ اور اگر سوئٹر یا جاکٹ وغیرہ کو نماز میں اس طرح پہنتے ہیں کہ عرف عام میں اسے معیوب نہیں سمجھتے تو اس طرح پہن کر نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ۔واللہ اعلم بالصواب 

کتبہ

محمد مدثر جاوید رضوی


کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad