(چھوٹی تراویح پڑھنا کیسا ہے؟ )
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ(چھوٹی)تراویح میں سورہ فیل سے والناس تک پڑھنا یہ کہیں سے ثابت ہے؟منفرد تراویح پڑھے تو سورہ فیل سے والناس تک یا کوئی بھی سورت پڑھے دونوں میں افضل کیا ہے؟
المستفتی: محمد خورشید مصباحی کچھوچھہ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجـواب بعون الملک الوہاب
تراویح میں الم تر کیف سے والناس تک پڑھنا درست ہے یونہی کوئی دوسری صورت بھی درست ہے سرکار اعلی حضرت رضی اللہ عنہ سے سوال ہواکہ نمازتراویح کی جماعت اس طورپرکہ الم ترکیف سے شروع کرتے ہیں اور والناس تک ایک ایک سورہ ایک ایک رکعت میں پڑھتے ہیں اور پھرالم ترکیف سےوالناس تک دوبارہ دس رکعتوں میں پڑھتے ہیں جائز ہے یانہیں؟ تو آپ رضی اللہ عنہ تحریر فرماتے ہیں جائز ہے فی الھندیۃ بعضھم اختار قل ھواللہ احد فی کل رکعۃ وبعضھم اختار قرأۃ سورۃ الفیل الٰی اٰخر القراٰن وھذا احسن القولین لانہ لایشتبہ علیہ عدد الرکعات ولایشتغل قلبہ بحفظھا کذا فی التجنیس ‘‘
ہندیہ میں ہے بعض نے ہر رکعت میں قل ھواللہ احد کواختیار کیا اور بعض نے سورہ فیل سے آخر تک کو، اور یہ احسن قول ہے کیونکہ اس صورت میں عددرکعات میں اشتباہ نہیں ہوتا اور نہ ہی ان کے یادرکھنے میں مصروف ہوتاہے جیسا کہ تجنیس میں ہے اھ(فتاوٰی عالمگیری الباب التاسع فی النوافل مطبوعہ نورانی کتب خانہ پشاور ۱ ؍۱۱۸؍ بحوالہ فتاوی رضویہ جلد ۷؍ص۴۶۱؍دعوت اسلامی)
اور علامہ صدرالشریعہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں اگر کسی وجہ سے ختم نہ ہو تو سورتوں کی تراویح پڑھیں اور اس کےلئے بعضوں نے یہ طریقہ رکھا ہے کہ الم ترکیف سے آخر تک دو با رپڑھنے میں بیس رکعتیں ہو جائیں گی۔ (عالمگیری بحوالہ بہار شریعت ح ۴تراویح کا بیان)واللہ اعلم بالصواب
کتبہ
فقیر تاج محمد قادری واحدی
کمپیوژ و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں
واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں
हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें
مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔