AD Banner

( مسجد میں قضا نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟)

 ( مسجد میں قضا نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ مسجد میں قضا نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں یا اگر کوئی پڑھ رہا ہے یا پڑھا ہے اس کے لئے کیا حکم ہے؟ مدلل جواب عنایت فرمائیں

 المستفتی:۔ محمد شمشیر رضا گوپال گنج بہار

وعلیکم والسلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

الجواب بعون الملک الوہاب

  قضانمازیں مسجد میںپڑھنا مکروہ(تنزیہی)ہےبہارشریعت میں ہے:قضاکا اظہارگناہ ہے لہذا مسجدمیں قضاپڑھنا مکروہ ہے۔(ح۳؍ص۴۶۵؍مکتبۃ المدینہ دہلی)

  البتہ اگرکسی نے مسجد میں پڑھ لیاتو اس پر کوئی حکم نہ لگے گالیکن گھر پر پڑھنا زیادہ بہتر ہے اس لئے کہ قضا نماز لوگوں پر ظاہر کرنا گناہ ہے کیوں کہ نماز کا ترک کرنا گناہ ہے اور گناہ کا ظاہر کرنا بھی گناہ ہے۔ اور گناہ سے بچنا ہر انسان پر لازم ہے۔ (عامۂ کتب فقہ فتاوی)واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب۔

کتبہ

 فقیر محمد اشفاق عطاری



کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad