AD Banner

(کیا آیۃ الکرسی پڑھنے سے نماز ہو جا ئے گی ؟)

 (کیا آیۃ الکرسی پڑھنے سے نماز ہو جا ئے گی ؟)

  السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ فرض نمازوں میں پہلی رکعت میں صرف آیت الکرسی پڑھنا اوردوسری رکعت میں سورہ اخلاص پڑھ کر نماز اداکر نا کیسا ہے؟ نماز ہو گی یا نہیں جواب عطا فر مائیں۔         

المستفتی:۔ محمد قاسم رضا اترولہ بلرام پور یوپی

 وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوہاب 

  اس صورت میں نماز واجب الاعادہ ہوگی کہ سورہ فاتحہ کا پڑھنا دونوں رکعتوں میں واجب ہے یہاں تک کہ ایک آیت بلکہ ایک لفظ کا ترک بھی ترک مکروہ تحریمی ہے۔ ردالمحتار علی الدرالمختار میں ہے’’وأما قرائۃ الفاتحۃ والسورۃ أو ثلاث آیات فہی واجبۃ أیضاً۔(جلد ۲؍باب صفۃ الصلاۃ  ص۱۳۳)

  اور ترمذی شریف میں ہے’’ عن عبادۃ بن الصامت عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال لا صلٰوۃ لمن لم یقرأ بفاتحۃ الکتاب ‘‘(جلد اول صفحہ۳۴)

   اس حدیث شریف سے فرض تو نہیں مگر وجوب ضرور مستنبط ہوتا ہے ۔ اور بہار شریعت جلد اول صفحہ۵۱۷؍ پر بھی اسی طرح ہے۔

  ہاں اگر سورہ فاتحہ کے ساتھ آیۃ الکرسی اور دوسری رکعت میں سورہ اخلاص پڑھی تو نماز ہو جائے گی۔واللہ اعلم بالصواب 

کتبہ

 الاحقر سراج احمد المصباحی



کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 



کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad