AD Banner

(قضا ئے عمری کون سی نماز ہے؟)

 (قضا ئے عمری کون سی نماز ہے؟)

  السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ شب برأت  یاشب قدر میں قضا ئے عمری کی نیت کرکے چار رکعت پڑھ لینے سے عمر بھر کی قضا معاف ہو جا تی ہے؟کیا یہ درست ہے ؟ مع حوالہ تحریر فرما ئیں ؟       المستفتی:۔عبد الستار راجستھان

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوہاب 

   کسی معتبر کتاب میں فقیر کی نظر سے اس طرح کی عبا رت نہ گزری جس میں یہ تحریر ہو کہ چار رکعت پڑھ لینے سے عمر بھر کی قضا معاف ہو جا ئے گی یہ عوام کی سراسر جہالت ونادانی ہے اگر ایسا ہوتا پھر کیا تھا کو ئی بندہ بے نمازی نہ مرتا بلکہ سال بھر کی نماز صرف چار رکعت پڑھکر ادا کرلیتا۔

  سرکار اعلیٰ حضرت رضی اللہ عنہ اسی طرح کے ایک سوال کا جواب دیتے ہو ئے تحریر فرماتے ہیں کہ نماز قضائے عمری کہ آخرجمعہ ماہ مبارک رمضان میں اس کاپڑھنا اختراع کیاگیا اور اس میں یہ سمجھاجاتاہے کہ اس نماز سے عمربھر کی اپنی اور ماں باپ کی بھی قضائیں اُترجاتی ہیں محض باطل و بدعت سیئہ شنیعہ ہے کسی کتاب معتبر میں اصلاً اس کانشان نہیں۔(فتاوی رضویہ جلد ۷ ص۴۱۸ ؍۴۱۹؍دعوت اسلامی )واللہ اعلم بالصواب 

کتبہ

فقیر تاج محمد قادری واحدی




Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad