(امام کو مقتدیوں سے کتنا آگے ہونا چا ہئے؟)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسئلہ:۔ کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ امام کو مقتدیوں سے کتنا آگے رہنا ضروری ہے ؟
المستفتی:۔ محمد مقصود عالم اتر دیناجپور
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک والوہاب
امام اور مقتدی کے درمیان اتنا فاصلہ ہونا چاہئے کہ مقتدی امام کے پیچھے سجدہ باسانی کرسکیں ۔ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمۃ و الرضوان فرماتے ہیں: امام صف سے اتنا آگے کھڑا ہو کہ جو مقتدی اس کے پیچھے ہے اس کا سجدہ بطور مسنون بآسانی ہوجائے بلا ضرورت اس سے کم فاصلہ رکھنا جس کے سبب مقتدیوں کو سجدہ میں تنگی ہو منع ہے یوں ہی فاصلہ کثیر، عبث چھوڑنا خلاف سنت مؤکدہ ہے۔( فتاویٰ رضویہ، جلد۶ صفحہ ۵۴۷)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
محمد عارف رضـوی قـادری گـونڈوی
کمپیوژ و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں
واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں
हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें
مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔