( آخری وقت میں نماز فجر پڑھنا کیسا؟)
السلا م علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلہ میں کہ نماز فجر آخری وقت میں شروع کی نماز کے دوران ہی نماز کا وقت ختم ہو گیا تو نماز قضا میں شمار ہو گی یا ادا میں شمار ہوگی؟
المستفتی:محمد شہباز پاکستان
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
اگر فجر کی نماز پڑھتے ہوئے سورج طلوع ہو گیا تو نماز نہ قضا میں شمار ہوگی نہ ادا میں شمار ہوگی بلکہ نماز جاتی رہی اب اس نماز کو دوبارہ پڑھنا ہوگا ،مگر سورج نکلنے کے بیس منٹ بعد بنیت قضا۔چنانچہ امام اہلسنت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ: فجر کی نماز میں سلام سے پہلے اگر آفتاب کا ایک ذرا سا کنارہ طلوع ہوا تو نماز نہ ہوگی ۔ (فتاویٰ رضویہ جلد ۵ صفحہ ۳۳۱ رضا فاؤنڈیشن لاہور)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
کمپیوژ و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں
واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں
हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें
مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔