AD Banner

( سنت مؤکدہ اور غیر مؤ کدہ کی تعریف کیا ہے ؟)

 ( سنت مؤکدہ اور غیر مؤ کدہ کی تعریف کیا ہے ؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ سنت مؤکدہ اور غیر مؤ کدہ کی تعریف کیا ہے؟ اور ان دونوں میں کیا فرق ہے؟برائے کرم جواب عنایت فرمائیں۔
المستفتی:۔ غلام محمد الہند ـ 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب بعون الملک الوہاب

   سنت مؤکدہ پرشریعت کی تاکید آئی ہےبلا عذر ایک بار بھی ترک کرے تو مستحق ملامت ہے اورترک کی عادت کرے تو فاسق مردودالشہادہ، مستحق نارہے( یعنی اس کی گواہی قابل قبول نہیں وہ جہنم کا حقدار ہے) اوربعض آئمہ نے فرمایاکہ وہ گمراہ ٹھہرایا جائے گا اورگنہگار ہے اگرچہ اس (سنت مؤکدہ)کا گناہ واجب کے ترک سے کم ہےتلویح میں اس کا ترک قریب حرام کےہےاسکاتارک(چھوڑنےوالا)مستحق ہےکہ (معا ذاللہ)شفاعت سےمحروم ہوجائےکہ حضورﷺنےفرمایاجومیری سنت کوترک کرےگااسےمیری شفاعت نہ ملےگی۔ سنت مؤکدہ کوسنن الہدیٰ بھی کہتےہیں
   سنت غیرمؤکدہ جسکوسنن الزوائدبھی کہتےہیں ۔ اس پر شریعت میں تاکید نہیں آئی کبھی اس کو مستحب اور مندوب بھی کہتے ہیں اور نفل عام ہے کہ سنت پر بھی اس کا اطلاق آیا ہے اور اس کے غیر کو بھی نفل کہتے ہیں یہی وجہ ہے فقہائےکرام باب النوافل میں سنن کابھی ذکرکرتے ہیں لہذا نفل کے جتنے احکام بیان ہوں گے وہ سنتوں کو بھی شامل ہونگے البتہ اگر اگر سنتوں کےلئے کوئی خاص بات ہوگی تواس مطلق حکم سے اس کو الگ کیا جائے گا جہاں استثناء نہ ہو اسی مطلق حکم نفل میں شامل سمجھیں۔(بہار شریعت حصہ چہارم صفحہ۶۶۲؍ ۶۶۳)
  سنت مؤکدہ وغیرمؤکدہ میں فرق جو سنت مؤکدہ چار رکعتی ہیں مثلاچاررکعت فرض ظہرسےپہلےاسکےقعدہ اولی میں صرف التحیات پڑھ کرکھڑاہوجائےاگردرودپڑھاتوسجدہ سہو واجب ہوجائےگاپھرتیسری چوتھی رکعت میں الحمدکےساتھ سورت ملائےگاپھرقعدہ اخیرہ کرکے نمازپوری کرےگا۔مگرغیرمؤکدہ میں جوکہ چاررکعت والی ہوپہلےقعدہ میں التحیات ودرود شریف ودعائے ماثورہ پڑھ کرتیسرےقیام کےلئے کھڑاہوگا توثناءوتعوذبھی پڑے گا اس کے بعد تیسری چوتھی رکعت میں الحمد کے بعد سورت بھی ملائے گا پھر قعدہ اخیرہ کرکےالتحیات ودرود ودعائے ماثورہ پڑھ کرسلام پھیرےکا۔(بہار شریعت حصہ چہارم صفحہ۶۶۷)
نوٹ:۔قلت وقت پرسنت غیرمؤکدہ میں درود نہ پڑھے جب بھی نماز ہو جا ئے گی۔واللہ تعا لیٰ اعلم بالصواب 
کتبہ
 عبید اللہ رضوی بریلوی


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad