AD Banner

(ایک سورہ چھوڑ کر نماز پڑھناکیسا ہے؟)

 (ایک سورہ چھوڑ کر نماز پڑھناکیسا ہے؟)

  السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ پہلی رکعت میں سورہ فا تحہ کے بعد ایک سورہ پڑھی اور دو سری رکعت میں ایک سورہ چھوڑ کر پڑھی تو کیا نماز مکروہ ہو گی ؟بینوا توجروا

 المستفتی:۔محمد ہارون حشمتی 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوہاب 

  سرکار اعلی حضرت امام احمد رضا خاں محدث بریلوی رضی اللہ تعا لی عنہ ارشاد فر ما تے ہیں کہ چھوٹی سورہ بیچ میں چھو ڑنا مکروہ ہے جیسے اذاجآء کے بعد قل ھو اللہ اور بڑی ہو تو کو ئی حرج نہیں جیسے والتین کے بعد انآانزلنا۔(فتا وی رضو یہ شریف جلد۶؍؍ ص۳۷۱؍دعوت اسلامی)

  اورحضور صدر الشریعہ علا مہ مفتی محمد امجد علی علیہ الرحمۃ و رضوان فر ما تے ہیں کہ پہلی رکعت میں ایک سو رہ پڑھنا اور دو سری میں ایک سو رہ چھوڑ کر قرأت کر نا اس وقت مکروہ ہے جبکہ وہ در میان والی سورہ چھو ٹی ہو اگر بڑی ہے تو کرا ہت نہیں ہے۔( فتا وی ٰ امجدیہ ج۱؍ باب القرأۃ ص ۱۰۰)واللہ اعلم بالصواب 

کتبہ

حقیر محمد علی قادری واحدی


کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad