AD Banner

(کیا نمازنفل میں بھی قیام فرض ہے؟)

 (کیا نمازنفل میں بھی قیام فرض ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ نماز میں قیام شرط ہے تو نفل نماز بیٹھ کر جب پڑھتے ہیں تو قیام چھوٹ جاتا ہے تو کیا ایسے نفل نماز ہو جائے گی جبکہ ایک شرط فوت ہوگئی ؟
المستفتی:۔حافظ محمد اخلاق رضا ہرسنگھ پور نگھاسن لکھیم پور کھیری

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

   نوافل نماز کیلئے قیام شرط نہیں ہے اوریہ کہناکہ اگرکوئی شخص بیٹھ کر نفل نمازپڑ ھے تونمازنہیں ہوگی ایسانہیں ہے اگرکوئی شخص بیٹھ کرنفل نمازپڑھتاہے بلاعذرشرعی تب بھی اس کی نمازہوجائے گی یہ الگ بات ہے کہ کھڑے ہوکرپڑھنے سے جوثواب ملتا ہے اس سے محروم رہ جائے گا جیساکہ سرکار صدرالشریعہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ فرض ووتروعیدین وسنت فجرمیں قیام فرض ہے کہ بلاعذرصحیح بیٹھ کریہ نمازیں پڑھے گانہ ہوں گی اورآگے فرماتے ہیں کہ اگرکسی شخص نے نفل نمازکیلئے تکبیرتحریمہ رکوع میں کہی تونمازنہ ہوئی اوربیٹھ کرکہتاتوہوجاتی ۔ (بہارشریعت جلداول حصہ سوم فرائض نماز کابیان)
   اس سے معلوم ہواکہ نوافل کیلئے قیام شرط نہیں ہے اگرنوافل کیلئے قیام شرط ہوتا تو صاحب بہارشریعت اس کاذکر ضرورفرماتے تو اگرکوئی شخص بیٹھ کرنفل نمازپڑھے تونمازہوجائے گی لیکن بہتر یہی ہے کہ اگرطاقت رکھتاہے بھرپورتوکھڑے ہوکرہی پڑھے تاکہ زیادہ ثواب پائے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
 کتبہ
 محمدافسررضا سعدی عفی عنہ



Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad