AD Banner

(رومال یعنی دستی سرپرباندھ کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟)

 (رومال یعنی دستی سرپرباندھ کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟)

 السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ

مسئلہ:۔ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ بعض لوگ رومال یعنی دستی باندھ کر نماز پڑھتے ہیں اور بعض کسان گلے میں ڈالنے والا رومال سر پرباندھ کر نماز پڑھتے ہیں تو کیا نماز ہو جا ئے گی یا کراہت ہے؟      

المستفی:۔(مولانا ) عبد الستار بہرائچی

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

  دستی باندنھ کر نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے ،اوررومال اگربڑا ہو کہ اتنے پیچ آسکیں جوسرکوچھپالیں تو حرج نہیں کہ وہ عمامہ کے حکم میں ہے جبکہ اس کے نیچے ٹوپی ہو ،اور اگر رومال کے نیچے ٹوپی نہ ہو یا پھر رومال اتنا چھوٹا ہو کہ اسکے پیچ سرکو نہ چھپا سکیں جب بھی نماز مکروہ تحریمی ہے ۔فتاوی رضویہ میں ہےکہ:رومال اگربڑا ہو کہ اتنے پیچ آسکیں جوسرکوچھپالیں تووہ عمامہ ہی ہوگیا، اور چھوٹا رومال جس سے صرف دوایک پیچ آسکیں لپیٹنا مکروہ ہے، اور بغیر ٹوپی کے عمامہ بھی نہ چاہئے نہ کہ رومال، حدیث میں ہے:فرق مابیننا وبین المشرکین العمائم علی القلانس‘‘ہم میں اور مشرکوں میں ایک فرق یہ ہے کہ ہمارے عمامے ٹوپیوں پرہوتے ہیں۔(سنن ابواداؤد باب فی العمائم مطبوعہ آفتاب عالم پریس لاہور ۲ /۲۰۸؍بحوالہ فتاوی رضویہ جلد۷؍ ۳۰۰؍۳۰۱؍دعوت اسلامی)

  اور بہار شریعت میں ہے کہ اعتجار یعنی پگڑی اس طرح باندھنا کہ بیچ سر پر نہ ہو مکروہ تحریمی ہے، نماز کے علاوہ بھی اس طرح عمامہ باندھنا مکروہ ہے۔(حصہ سوم ص ۶۲۶؍ دعوت اسلامی)واللہ تعالی اعلم بالصواب

کتبہ

فقیرتاج محمد قادری واحدی



کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad