AD Banner

( صلوۃ الغوثیہ نماز کی حقیقت کیاہے؟ )

 ( صلوۃ الغوثیہ نماز کی حقیقت کیاہے؟ )

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔ کیا فرما تے ہیں علما ئے کرام اس مسئلہ میں کہ صلوۃ الغوثیہ نماز کی حقیقت کیاہے؟ اور ختم قادریہ کیاہے وضاحت فرمائیں    
المستفتی:۔ محمد جمال اختر رضوی گجرات

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

  ایک مجرب نماز صلاۃ الاسرار (نماز غوثیہ) ہے جو امام ابو الحسن علی بن جریر لخمی شطنونی بہجۃ الاسرار میں اور ملا علی قاری و شیخ عبد الحق محدث دہلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہم حضور غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں اسکی ترکیب یہ ہے کہ بعد نماز مغرب سنتیں پڑھکر دو رکعت نماز نفل پڑھے اور بہتر یہ ہے کہ الحمدکے بعد ہر رکعت میں گیارہ گیارہ بار قل ھو اللہ الخ پڑھے سلام کے بعد اللہ عزوجل کی حمد و ثنا کرے پھر نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم پر گیارہ بار درود و سلام عرض کرے اور گیارہ بار یہ کہے یا رسول یا نبی اللہ اغثنی و امددنی فی قضاء حاجتی یا قاضی الحاجات)پھر عراق کی جانب گیارہ قدم چلے ہر قدم پر یہ کہے ۔یا غوث الثقلین و یا کریم الطرفین اغثنی و امددنی فی قضاء حاجتی یا قاضی الحاجات " پھر حضور ﷺکے توسل سے اللہ عزوجل سے دعاء کرے (بہجۃ الأسرار ذکر فضل أصحابہ و بشراھم صفحہ ۱۹۷ بتصرف؍ بحوالہ بہار شریعت حصہ چہارم)

  ختم قادریہ ایک مخصوص نیاز کا نام ہے جو حضور سیدنا غوث اعظم عبدالقادر جیلانی بغدادی رضی الله تعالیٰ عنہ کے نام سے دلائی جاتی ہے، ختمِ قادریہ کے تمام وظائف  ۱۱۱؍بار پڑھے جاتے ہیں سوائے سورۂ یس شریف و قصیدۂ قادریہ کے کہ انہیں ایک بار ہی پڑھنا ہوتا ہے پھر شیرینی و ماحَضَر و ما ذُکِر کے ثواب کی نذر بحضور غوثیت مآب پیش کی جاتی ہے اور اپنی حاجات کے لئے دعا کی جاتی ہے، لیکن اس نیاز کے لئے کوئی مخصوص ایام نہیں ہیں کبھی بھی دلا سکتے ہیں۔واللہ تعالی اعلم بالصواب

کتبہ
معصوم رضا نوری


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad