(جس پر سجدۂ سہو واجب ہو وہ دونوں طرف سلام پھیردے تو کیا حکم ہے؟)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ ہندہ پر سجدہ سہو واجب تھا اس نے دونوں طرف سلام پھیر دیا اب اسے یاد آیا اور اس نے سجدہ سہو کیا تو اسکی نماز ہو گئی یا اعادہ واجب ہوگا؟
المستفتی:۔حافظ توحید عالم اشرفی پٹنہ بہار
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
صورت مسئولہ میں نماز ہو گئی کہ اگر بھول کر سلام پھیر دیا اور حرمت نماز میں ہے یعنی ایسا کوئی کام نہیں کیا جس سے نماز ٹوٹ جاتی ہے تو سجدہ سہو کرے اور التحیات وغیرہ پڑھ کر سلام پھیرے نماز ہو جائے گی۔(عامۂ کتب فقہ)واللہ اعلم بالصواب
کتبہ
محمد معصوم رضا نوری
کمپیوژ و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں
واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں
हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔