(کیاسنت کی ہر رکعت میں سورہ ملانی ہے؟)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ سنت غیر مؤکدہ کی چاروں رکعتوں میں سورہ ملانی ہے، تیسری اور چوتھی رکعت میں سورہ ملانا واجب ہے؟ اس کے بارے میں رہنمائی فرمائیں
المستفتی:۔محمد جمیل قادری،بنگال
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
جی ہاں سنتِ غیر مؤکدہ کی تیسری اور چوتھی رکعت میں بھی فاتحہ کے ساتھ سورہ ملانا واجب ہے۔چنانچہ فتاوی ہندیہ میں ہے:تجب قراءة الفاتحة وضم السورة او ما یقوم مقامھا من ثلاث آیات قصار او آیة طویلة فی الاولیین بعد الفاتحہ کذا فی النھر الفائق، وفی جمیع رکعات النفل والوتر ھکذا فی البحر الرائق۔(الفتاوی الھندیہ،جلد اول،صفحہ۷۱)
اور بہارِ شریعت میں ہےالحمد اور اس کے ساتھ سورت ملانا فرض کی دو پہلی رکعتوں میں اور نفل و وتر کی ہر رکعت میں واجب ہے۔(بہارِ شریعت،جلد اول،حصہ سوم،صفحہ۵۸)واللہ اعلم بالصواب
کتبہ
محمد اسامہ قادری
کمپیوژ و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں
واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں
हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔