(سجدہ میں جاتے وقت پائجامہ اٹھانا کیساہے؟)
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
مسئلہ:۔ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ بعض لوگ سجدہ میں جاتے وقت پائجامہ اوپر کھینچ کر سجدہ کرتے ہیں ایسا کرنا کیسا ہے؟
المستفی:۔شعبان علی دہلی
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
نماز میںایسا کرنا مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہے ،سرکار اعلیٰ حضرت رضی اللہ عنہ سے سوال ہوا کہ بعض شخص نماز میں رکوع کے بعد سجدہ کوجاتے وقت دونوں ہاتھوں سے دونوں پائچوں کوگھٹنوں سے اوپرکوچھڑالیاکرتے ہیں یعنی ہرکعت میںایساہی کرتے ہیں اس کی نسبت کیاحکم ہے؟تو جواب میںارشاد فرمایا مکروہ ہے(فتاوی رضویہ جلد ۷/ص۲۹۷؍دعوت اسلامی )
بہار شریعت میں ہے کپڑا سمیٹنا، مثلا سجدہ میں جاتے وقت آگے یا پيچھے سے اٹھا لینا، اگرچہ گرد سے بچانے کے ليے کیا ہو اور اگر بلا وجہ ہو تو اور زیادہ مکروہ۔(بہار شریعت ح سوم مکروہات کا بیان ص ۶۲۴؍ دعوت اسلامی)واللہ تعالی اعلم بالصواب
کتبہ
تاج محمد قادری واحدی
کمپیوژ و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں
واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں
हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें
مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔