AD Banner

(چادر اوڑھ کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟)

 (چادر اوڑھ کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ سردیوں میں ٹھنڈ کی وجہ سے لوگ چادر  اوڑھ کر نماز پڑھتے ہیں اس طرح سے کہ ہاتھ چادر کے اندر ہوتے ہیں۔تو کیا نماز ہو جائے گی؟ جواب عنایت فرمائیں۔         

المستفتی:۔ محمود احمد قادری جموں و کشمیر

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوہاب

  سردی میں ٹھنڈ کی وجہ سے اس طرح چادر اوڑھ کر نماز پڑھنا کہ ہاتھ بھی باہر نہ ہو مکروہ تحریمی ہے،۔ اور اگر اس طرح چادر اوڑھ کر نماز پڑھے کہ ہاتھ باہر ہو تو بلاکراہت جائز ہے۔جبکہ دونوں کنارے لٹکتے نہ ہوں مثل صدل جیساکہ حضور صدرالشریعہ بدرالطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ الرحمن مکروہات نماز کے بیان میں تحریر فرماتے ہیںکپڑے میں اس طرح لپٹ جانا کہ ہاتھ بھی باہر نہ ہو مکروہ تحریمی ہے، علاوہ نماز کے بھی بے ضرورت اس طرح کپڑے میں لپٹنا نہ چاہئے اور خطرہ کی جگہ سخت ممنوع ہے۔ (بہار شریعت مطبوعہ دعوت اسلامی، جلد ۱، حصہ ۳، صفحہ ۶۲۶ ) واللہ اعلم بالصواب 

کتبہ 

محمد چاند رضا اسمعیلی


کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad