(کیا تہجد کی نماز نبی کریمﷺ پر فرض تھی؟)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہمسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ کیا تہجد کی نماز نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ و وسلم پر فرض تھی؟ کیا دوسرے انبیائےکرام کے اوپر بھی تہجد کی نماز فرض تھی؟ جواب مدلل و مفصل عنایت فرمائیں
المستفتی:۔ غلام جبریل قادری
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
نمازتہجد جملہ انبیائےکرام علیہم السلام اورانکی تمام امتوں پرفرض تھی مگراس امت محمدی سے اسکی فرضیت ختم ہوگئی البتہ ہمارے نبی کریم ﷺ پرآخرعمرتک فرض رہی مزید تفصیل دیکھیںاشعۃاللمعات ج۱؍ ص۵۰۶۔واللہ تعا لیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
عبید اللہ رضوی بریلوی
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔