AD Banner

( تہجد کی نمازکتنی رکعت پڑھ سکتے ہیں؟)

 ( تہجد کی نمازکتنی رکعت پڑھ سکتے ہیں؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ ق برکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ تہجد کا وقت کب سے کب تک ہے اور تہجد کی نمازکتنی رکعت پڑھ سکتے ہیں؟بینوا تو جروا       
المستفتی:۔ زمزم رضا

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

  تہجدکی نماز کاوقت عشاء کی نماز کے بعد سوکر اٹھےاس وقت سےطلوع صبح صادق تک ہے۔تہجدکی نماز کم سےکم دورکعت ہے اورحضور صلی اللہ علیہ وسلم سےآٹھ تک ثابت ہے۔حدیث شریف میں اس نماز کی بڑی فضیلت آئی ہے نسائی اورابن ماجہ نےاپنے سنن میں روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا جوشخص رات میں بیدارہواوراپنےاہل کوجگائےپھردونوں دو دو رکعت پڑھیں توکثرت سےیادکرنےوالوں میں لکھے جائیں گے۔(بہار شریعت)واللہ اعلم بالصواب
کتبہ
محمد ابراہیم خاں امجدی



Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad