(غروب آفتاب کے وقت نماز پڑھنا کیساہے؟)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسئلہ:۔ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ غروب آفتاب کے وقت نماز ادا یا قضاء پڑھ سکتے ہیں؟ برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
المستفتی:۔ساجد رضا رضوی گونڈہ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
غروب آفتاب وطلوع آفتاب ونصف النہار ان تین وقتوں میں کوئی بھی نماز پڑھنا جائز نہیں ہاں اگرعصرکی نماز اس روزنہ پڑھی ہوتوپڑھ لے لیکن اتنی تاخیرکرناحرام ہے جیساکہ سرکارصدرالشریعہ علیہ الرحمتہ فرماتے ہیں طلوع و غروب و نصف النہار ان تینوں وقتوں میں کوئی نماز جائز نہیں نہ فرض نہ واجب نہ نفل نہ ادا نہ قضا، یوہیں سجدئہ تلاوت و سجدئہ سہو بھی ناجائز ہے، البتہ اس روز اگر عصر کی نماز نہیں پڑھی تو اگرچہ آفتاب ڈوبتا ہو پڑھ لے،مگر اتنی تاخیر کرنا حرام ہے۔ حدیث میں اس کو منافق کی نماز فرمایا۔(بہارشریعت جلداول حصہ سوم نمازکے وقتوں کابیان ) واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
محمدافسررضا سعدی عفی عنہ
کمپیوژ و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں
واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں
हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔