AD Banner

(امام دوسرے کوخلیفہ کیا تو کیا بعد وضو پھر امامت کرسکتا ہے؟)

 (امام دوسرے کوخلیفہ کیا تو کیا بعد وضو پھر امامت کرسکتا ہے؟)

 السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ

مسئلہ:۔ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ امام صاحب کا دوران نماز وضوٹوٹ جاتا ہے بکر جو کہ عالم دین تھے انہیں اپنا خلیفہ بناکر وضو کرنے چلے گئے بعد وضو آکر بحیثیت مقتدی شامل ہو گئے تو امام و مقتدیوں کی نماز ہو ئی یا نہیں ؟عمر کا کہنا ہے کہ جب امام اول آگئے تھے تو انہیں ہی امامت کرنی چا ہئے؟

 المستفی:۔(حافظ )زین العابدین کلکتہ

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

الجواب بعون الملک الوہاب

   نماز امام و مقتدی سب کی ہو گئی کیونکہ جب امام اول نے بکر کو خلیفہ بنا دیا اور بکرنے نماز مکمل کردی تو حرج نہیں ،اور عمر کا یہ کہنا کہ امام اول کو بعد میں امامت کرنی چا ہئے یہ غلط ہے کہ جب امام اول نے خلیفہ بنا دیا تو اب ان کا حق نہ رہا ،سرکار اعلیٰ حضرت رضی اللہ عنہ سے سوال ہوا کہ امام کانماز میں وضو ٹوٹ گیا اور امام رکوع اِنَّ اِبْرٰھِیْمَ کَانَ پڑھ رہاتھا اور جوخلیفہ امام نے بنایا اس کو رکوع مذکور یادنہیں تھا اب وہ خلیفہ کوئی سورت یعنی اخلاص یااور کوئی سورت پڑھے تونماز ہوجائے گی یانہیں؟ اور وضو کے بعد امام اپنی جگہ پرآسکتاہے یانہیں؟ تو آپ رحمۃ اللہ علیہ جواب میں ارشاد فرما تے ہیں کہ نماز ہوجائے گی اور امام کے خلیفہ نے جتنی پڑھی اُتنی پڑھ کر اگرخلیفہ نماز میں ملے اس کا شریک ہوجائے، یہ نہیں ہوسکتا کہ باقی نماز میں اسے ہٹاکر خو د امام ہوجائے۔ (فتاوی رضویہ جلد ۷ ص ۲۵۳/دعوت اسلامی)واللہ تعالی اعلم بالصواب

کتبہ

تاج محمد قادری واحدی



کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad