(ختم تراویح پر سورہ اخلاص تین مرتبہ پڑھنا کیسا؟)
السلا م علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلہ میں کہ ختم تراویح میں بعض حافظ آخری دن سورہ اخلاص کو تین مرتبہ پڑھتے ہیں آخر اس کی وجہ کیا ہے وضاحت کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں
المستفتی:۔ محمد رضا سیوان
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
متاخرین نے ختم تراویح میں سورہ اخلاص کو تین مرتبہ پڑھنے کو مستحب کہا جیسا کہ حضور صدرالشریعہ بدر الطریقہ حضرت علامہ ومولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ: متاخرین نے ختم تراویح میں تین بار قل ھواللہ پڑھنا مستحب کہا۔ (بہار شریعت جلد اول حصہ چہارم صفحہ ۶۹۵، مسئلہ نمبر ۴۱، تراویح کا بیان)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
محمد مدثر جاوید رضوی
کمپیوژ و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں
واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں
हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें
مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔