(لیٹ کر قرآن پڑھنا کیسا ہے ؟)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ قرآن مجید دیکھ کر لیٹے ہوئے پڑھنا کیسا ہے؟ جواب بحوالہ عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
المستفتی:۔ پرویز عالم بنارس
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
لیٹ کر قرآن شریف پڑھ سکتے ہیں بشرطیکہ پیر سمٹے ہوئے ہوں اور منہ کھلا ہو جیسا کہ حضور صدر الشریعہ رحمۃ اللہ تعالی علیہ تحریر فرماتے ہیںلیٹ کر قرآن پڑھنے میں حرج نہیں جبکہ پاؤں سمٹے ہوں اور مونھ کھلا ہو یوں ہی چلنے اور کام کرنے کی حالت میں بھی تلاوت جائز ہے جبکہ دل نہ بٹے ورنہ مکروہ ہے۔ ( غنیہ ، القراۃخارج الصلاۃ، ص ۴۹۵؍ بہار شریعت حصہ سوم صفحہ ۵۵۱؍ ناشرمکتبۃالمدینہ دہلی ) واللہ تعا لیٰ اعلم
کتبہ
عبید اللہ رضوی بریلوی
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔