(کیا تراویح میں ثناء پڑھنا ضروری ہے ؟)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ کیا تراویح کی نماز میں نیت کے بعد ثناء پڑھنا ضروری ہے ؟برائےکرم جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
المستفتی:۔محمد سلیم رضا رامپوری
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
تراویح ہی نہیں بلکہ کوئی بھی نمازہوثناءپڑھناضروری نہیں بلکہ سنت ہےجیسا کہ حضور صدر الشریعہ رحمتہ اللہ علیہ نے بہارشریعت میں تحریر فرمایا ہے کہ نمازمیں ثناء پڑھنا سنت ہےاور ہاں وقت ہے تو ثنا پڑھے بلاوجہ سنت کو ترک کرناثواب سے محرومی اور کم نصیبی ہےاور یہ بھی یاد رہے کہ امام نے قرأت کو جہر کے ساتھ پڑھنا شروع کر دیا تو مقتدی نہ ثناء پڑھے گا نہ ہی اور کچھ پڑھے گااور اسی طریقےسے ثناءوغیرہ پڑھنا بھول گیا اورقرأت کرنا شروع کردیاتوثناءکااعادہ نہیں کرےگاکیونکہ ثناءکامحل ہی فوت ہوگیا۔(بہارشریعت حصہ۳؍نمازکی سنتیںناشرمکتبۃالمدینۃدہلی)
واللہ تعا لیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
عبید اللہ رضوی بریلوی
کمپیوژ و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں
واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں
हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔