AD Banner

(کیانفل کھڑے ہو کر پڑھنا دوگنا ثواب ہے؟)

 (کیانفل کھڑے ہو کر پڑھنا دوگنا ثواب ہے؟)

 السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
مسئلہ:۔ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ ہمارے امام صاحب روزانہ نماز نفل بیٹھ کر پڑھتے ہیں کیا یہ درست ہے ؟جبکہ ابھی نوجوان ہیں اس لئے بعض لوگ اعتراض کرتے ہیں،اور امام صاحب کو کھڑے ہوکر پڑھنے پر مجبور کرتے ہیں تو کیا حکم ہے؟
  المستفی:۔(حافظ ) توفیق احمد سعد اللہ نگر

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

   نماز نفل کو بیٹھ کر پڑھنے میں کو ئی حرج نہیں اگر چہ نوجوان ہو،البتہ کھڑے ہو کر پڑھنے میں دو گنا ثواب ہےجیسا کہ سرکار اعلیٰ حضرت رضی اللہ عنہ تحریر فرما تے ہیں کہ کھڑے ہوکر پڑھنا افضل اور دوناثواب ہے، اور بیٹھ کر پڑھنے پر بھی کوئی اعتراض نہیں۔(فتاوی رضویہ جلد ۷؍ص ۴۲۳؍دعوت اسلامی)
نوٹ:۔ جو تندرست و نوجوان ہوں انہیں چا ہئے کہ کھڑے ہو کر پڑھیں تاکہ دو گنا ثواب کے مستحق بن سکیں ،لیکن اگر کو ئی بیٹھ کر ہی پڑھتا ہوں تو عوام کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ اس پر اعتراض کرے اور زبردستی کھڑے ہو کر پڑھنے پر مجبور کرے کہ یہ حد سے تجاوز کرنا ہوگا کیونکہ جن معاملات میں اللہ ورسول (جل جلالہ و صلی اللہ علیہ وسلم)کی طرف سے اجازت ہو تو پھربندے کی کیا مجال کہ وہ اللہ و رسول (جل جلالہ و صلی اللہ علیہ وسلم)کی بات پر اپنی بات منوا کر اپنی بات اونچی کرے،ایسا کرنے والوں کو چا ہئے کہ توبہ کریں اور علم دین حاصل کریں، بغیر علم کے شریعت میں من مانی نہ کریں ورنہ دنیا و آخرت میں لعنت کے مستحق ہونگے حدیث شریف میں ہے’ من افتی بغیر علم لعنتہ ملائکۃ السماء والارض‘‘جو  بغیر علم کے فتوٰی دے اس پر آسمان و زمین کے فرشتوں کی لعنت ہو۔ ( کنز العمال بحوالہ ابن دساکر عن علی حدیث ۲۹۰۱۸  موسستہ الرسالہ بیروت ۱۰ /۱۹۳؍فتاوی رضویہ )واللہ تعا لیٰ اعلم بالصواب 
کتبہ
تاج محمد قادری واحدی



Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad