AD Banner

(صدری کا بٹن کھول کر نما پڑھنا کیسا ہے؟)

 (صدری کا بٹن کھول کر نما پڑھنا کیسا ہے؟)

اَلسَـلامُ عَلَيْـڪُم وَرَحْمَـةُ الــلّٰــهِ وَبَـــرْڪَاتُـهُ‎

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ حالت نماز میں صدری، عبا ،شیروانی یا جیکٹ کا بٹن کھولے رکھنا کیسا ہے؟ مع حوالہ جات مفصل جواب مرحمت فرما کر مشکور ہوں ۔

المستفتی:۔عبد اللہ قادری 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکا تہ

بـسـم الــلّٰــہ الـرحـمـن الـرحـیم

الجواب بعون الملک الوہاب

  حالت نماز میں صدری ،عبا ،شیروانی یا جیکٹ کا بٹن کھول کا نماز پڑھنا مکروہ تنزیہی ہے جبکہ اس کے نیچے اور لباس سے جس سے سینہ چھپا ہو اور اگراس کے نیچے کپڑا نہیں ہے جس سے سینا دکھ رہا تھا تو تحریمی ہے ایسا ہی بہار شریعت حصہ سوم کروہات کے بیان میں ہے۔

  اوریہ مکروہ تنزیہی بھی اسی صورت میں ہے جبکہ وہاں کے عرف عام میں بٹن کھول کر نماز پڑھنے کو معیوب سمجھا جا تا ہواور اگر وہاں کے عرف میں یہی رواج ہو یعنی معیوب نہ سمجھتے ہوں تو مکروہ بھی نہیں جیسا کہ سرکار اعلی حضرت علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ انگرکھے پر جو صدری یا چغہ پہنتے ہیں اور عرف عام میں اس میں بوتام وغیرہ بہت کم لگاتے ہیں اور اسے معیوب بھی نہیں سمجھا جاتا ہے تو اس میں حرج نہیں ہونا چاہئے یہ خلاف معتاد نہیں ۔(فتاوی رضویہ شریف جلد۳؍۴۴۷؍قدیم)واللّہ تعالیٰ  اعلم بالصواب

کتبہ

فقیر تاج محمد قادری واحدی


کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad