( الٹےمصلے پر نماز پڑھنا کیسا ہے؟)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ الٹے مصلے پر نماز پڑھنا کیسا ہے؟ جواب عنایت فرمائیں المستفتی:۔ نور عالم
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
جان بوجھ کرالٹےمصلے پرنماز نہ پڑھناچاہئے اگر الٹےمصلے پرنمازپڑھ لی تونمازتوہوگئی لیکن مکروہ ہوئی ،ظاہرہے کہ یہ کراہت تنزیہی ہےاسی طرح کےایک سوال کے جواب میں فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی رحمۃ اللہ علیہ تحریرفرماتے ہیں کہ نماز ہوگئی مگر مکروہ ہوئی ۔(فتاویٰ فیض الرسول جلداول صفحہ ٧٠)
اس صورت میں نماز دہرالینا مستحب ہے کہ جس عبادت میں کراہت ہوجائے اسے دہراناہی مناسب ہےاور اگر نہ دہرایا جب بھی حرج نہیں۔واللہ اعلم بالصواب
کتبہ
محمد ابراہیم خاں امجدی
کمپیوژ و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں
واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں
हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें
مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔