AD Banner

(تہجد کے بعد وتر پڑھنا کیسا ہے؟)

 (تہجد کے بعد وتر پڑھنا کیسا ہے؟)

  السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  تہجد کی نماز کے بعد وتر پڑھنا کیسا ہے  اگر پڑھ لے تو کیا حکم ہے جو طریقہ ہو اس کو بیان فرما دیں کرم نوازی ہو گی مدلل و مفصل جواب عنایت فرمائیں؟              

المستفتی:۔ تنویر حسین رضوی

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجـواب بعون الملک الوہاب

نماز وتر تہجد کے بعد پڑھنا افضل ہے کیوں کہ اللہ کے رسول ﷺ اسی طرح پڑھتے تھے حدیث شریف،مسلم و ترمذی ابن ماجہ وغیرہم حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ سے روایت کرتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا جسے اندیشہ ہو کہ پچھلی رات میں نہ اٹھے گا وہ اول میں وتر پڑھ لے اور جسے امید ہو کہ پچھلی کو اٹھے گا وہ پچھلی رات میں پڑھے کہ آخر شب کی نماز مشہود ہے یعنی اس میں ملائکہ رحمت نازل ہوتے ہیں اور یہ افضل ہے۔(صحیح مسلم کتاب الصلوۃ المسافرین باب من خاف آن لا یقوم من آخر اللیل۔الخ الحدیث۷۵۵ ص ۳۸۰؍بحوالہ بہار شریعت حصہ چہارم ؍ وتر کا بیان) واللہ اعلم بالصواب 

کتبہ

محمد معصوم رضا نوری


کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad