(ایک ہی سورہ کو ہر رکعت میں پڑھنا کیسا ہے؟)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ اگر کو ئی شخص دو رکعت یا چار رکعت والی نماز میں ایک ہی سورۃ پڑھے تو نماز ہو گی یا نہیں ؟بینوا تو جروا
المستفتی:۔ محمد اسمعیل قادری واحدی
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
علامہ صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرما تے ہیں کہ دونوں رکعتوں میں ایک ہی سورہ کا تکرار مکروہ تنزیہی ہے جبکہ کو ئی مجبو ری نہ ہواور مجبو ری ہو تو بالکل کرا ہت نہیں مثلاً پہلی رکعت میں پوری قل اعوذ برب الناس پڑھی تو اب دوسری میں بھی یہی پڑھے یا دوسری میں بلاقصد وہی پہلی سورۃ شروع کر دی یا دوسری سورۃ یاد نہیں آتی تو یہی پہلی سورہ پڑھے ۔ ( بہار شریعت ح۳؍ ص ۸۲)واللہ اعلم بالصواب
کتبہ
حقیر محمد علی قادری واحدی
کمپیوژ و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں
واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں
हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔