AD Banner

( بیت الخلاء کی چھت پر نماز پڑھنا کیسا ہے؟ )

 ( بیت الخلاء کی چھت پر نماز پڑھنا کیسا ہے؟ )

  السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ بیت الخلاء کی چھت پر نماز پڑھنا کیسا ہے؟               

المستفتی:۔ محمد حسین گونڈوی

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوہاب 

  بیت الخلاء کی چھت پر نماز پڑھنا جائز ہے جب کہ وہ جگہ پاک ہو،شرائط نماز میں سے ایک شرط یہ ہے کہ جگہ کا پاک ہونا تو اگر بیت الخلاء کے اوپر کا حصہ  غلاظت سے پاک ہے یعنی کوئی نجس چیز نہیں لگی ہے تو نماز ہوجائے گی؛  وہ بیت الخلاء ہو یا اور کوئی جگہ. البتہ بیت الخلاء کے چھت پر نماز پڑھنا مکروہ (تنزیہی) ہے مگر نماز ہوجائے گی.اور اگر نجاست لگی ہے تو نماز نہیں ہوگی جب تک کہ اس کو  دور نہ کیا جائے یا اس کے اوپر کوئی ایسا کپڑا یا چٹائی بچھادی جائے جس سے نجاست نمازی کو نہ لگ سکے. (ماخوذ از بہار شریعت حصہ سوم) واللہ اعلم بالصواب 

کتبہ

محمد معصوم رضا نوری عفی عنہ



کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad