(بالوں میں جوڑا با ندھ کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسئلہ:۔ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ بالوں میں جوڑا باندھ کر نماز پڑھنا کیساہے؟ برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
المستفتی:۔محمد شاکر رضا آگرا
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
عورتوں کوجوڑاباندھ کرنمازپڑھنا درست ہے سرکاردوعالم صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں کوجوڑاباندھنے سے منع فرمایاہےحدیث شریف میں ہے ’’انہ علیہ السلام نھی ان یصلی الرجل وھومعقوص‘‘(ہدایہ اولین صفحہ۱۴۰کتاب الصلوۃ)
حدیث وفقہ میں جہاں منع ہے وہاں مذکرکی ضمیرلائی گئی ہے جس سے ثابت ہوتاہے کہ عورت کوجوڑاباندھ کرنمازپڑھنی جائزہے(فتاوی اکرمی جلداول صفحہ ۱۲۹ )واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
محمدافسررضاسعدی عفی عنہ
کمپیوژ و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں
واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں
हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔