(تہجد کی نماز سنت مؤکدہ ہے یا غیر مؤکدہ؟)
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہمسئلہ:۔ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ تہجد کی نماز سنت مؤکدہ ہے یا غیر مؤکدہ؟
المستفی:۔ واجد علی رام نگر
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
اسی طرح ایک سوال کے جواب میں سرکار اعلیٰ حضرت رضی اللہ عنہ تحریر فرما تے ہیں کہ تہجد سنت مستحبہ ہے تمام مستحب نمازوں سے اعظم واہم، قرآن واحادیث حضورپرنورسیدالمرسلین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اس کی ترغیب سے مالامال، عامہ کتب مذہب میں اسے مندوبات ومستحبات سے گِنا اور سنت مؤکدہ سے جدا ذکرکیا، تو اس کا تارک اگرچہ فضل کبیر وخیرکثیر سے محروم ہے گنہگارنہیں۔ (فتاوی رضویہ جلد ۷؍ ص ۴۰۱؍دعوت اسلامی )واللہ تعالی اعلم بالصواب
کتبہ
تاج محمد قادری واحدی
کمپیوژ و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں
واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں
हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें
مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔