(عصرکے بعد قضا پڑھنا کیسا ہے؟)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ بعد نماز عصر قضا نماز پڑھ سکتے ہیں کہ نہیں جبکہ عصر کی نماز با جماعت پڑھ چکاہوحوالہ بھی عنایت فرمائیں
المستفتی:۔ محمد انوار الحق نعیمی
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
صورت مسئولہ میں عصر کی نماز کے بعد قضا نماز پڑھ سکتے ہیںجیسا کہ فتاوی بریلی شریف میں ہے قضا نمازیں بعد عصر غروب آفتاب سے ۲۰؍منٹ قبل پڑھنا جائز ہے ہاں جب غروب آفتاب میں بیس منٹ رہ جائے تو قضا نماز جائز نہیں البتہ اس دن کی نمازعصر جائز ہے ۔(فتاوی بریلی شریف ص۱۵۵)
بہار شریعت میں ہے کہ قضا کے لئے کوئی وقت معین نہیں عمر میں جب بھی پڑھے گا بری الذمہ ہو جائے گا مگر طلوع و غروب اور زوال کے وقت اِن وقتوں میں نماز جائز نہیں ۔(بہار شریعت حصہ چہارم صفحہ ۷۰۵؍قضانمازکابیان)واللہ اعلم بالصواب
کتبہ
محمد معصوم رضا نوری
کمپیوژ و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں
واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں
हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें
مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔