( نماز کے درمیان منھ میں بلغم آیاتو کیا نماز فاسد ہو گئی؟)
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
مسئلہ:۔ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ نماز کے درمیان منھ میں بلغم آیا تو نگلنے سے نماز ہوگی یا نہیں ؟ المستفی:۔راج محمد قادری بلیاوی
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
دوران نماز منھ میں بلغم آیا اور اسے نگل گیا جب بھی نماز ہو جائے گی اسلئے کہ بلغم کی قے وضو کو نہیں توڑتی جتنی بھی ہو ! حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ بلغم کی قے وضو کو نہیں توڑتی جتنی بھی ہو۔ (بہار شریعت جلد اول حصہ دوم صفحہ ۳۰۶؍وضو کا بیان، مسئلہ نمبر۲۷)واللہ تعالی اعلم بالصواب
کتبہ
محمد مدثر جاوید رضوی
کمپیوژ و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں
واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں
हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें
مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔