AD Banner

(تصویر اور عکس کے سامنے نماز پڑھنا کیسا ہے؟)

(تصویر اور عکس کے سامنے نماز پڑھنا کیسا ہے؟)

  السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہتصویر اور عکس کے سامنے نماز پڑھنا کیسا ہے ؟بینوا تو جروا           المستفتی:۔عبد الواحد حشمتی کلکتہ

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجــواب بعون الملک الوہاب 

  تصویر (فوٹو )کے سامنے نماز پڑھنا حرام ہے اور عکس کے سامنے نماز پڑھنا جائز ودرست ہے تصویر اور عکس میں پانچ طرح کا فرق ہے اول یہ کہ تصویر بنا ئی جا تی ہے اور عکس خود بخود بن جا تا ہے اور دوم یہ کہ تصویر کو بقا ہے اور عکس کو بقا نہیں سوم یہ کہ تصویر کی پو جا اور تعظیم ہو تی ہے اور عکس کی نہیںچو تھا یہ کہ آئنہ کے سامنے سے چیز ہٹا دی گئی تو عکس ختم ہو گیا اور تصویر میں یہ بات نہیں تصویر والاہٹ بھی جا ئے بلکہ مر بھی جا ئے تو بھی تصویر با قی رہتی ہے پنجم یہ کہ تصویر جیب وغیرہ میں رکھی جاسکتی ہے اور عکس نہیں رکھا جا سکتا اور ایک شرعی فرق یہ بھی ہے کہ عکس کے سا منے نماز پڑھنا بالکل ہر طرح جا ئز ہے مگر کپڑے کا غذ وغیرہ کی تصویر ،مورتی کے سامنے نماز پڑھنا قطعاً حرام ہے۔ (تفسیر نعیمی پارہ ۱۷سورہ حج ص۱۸۹) واللہ اعلم بالصواب 

کتبہ

حقیر محمدعلی قادری واحدی



کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad