AD Banner

(دعائے قنوت کی جگہ قل ھو اللہ احد پڑھنا کیسا ہے؟)

 (دعائے قنوت کی جگہ قل ھو اللہ احد پڑھنا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ اگر کسی کو دعائے قنوت یاد نہ ہو تو کیا وتر میں دعائے قنوت کی جگہ قل ھو اللہ احد پڑھ سکتا ہے ؟ جواب عنایت کریں 

المستفتی:۔ محمد مسیح الدین 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوہاب

  اگر کسی کو دعائے قنوت یاد نہ ہو تو بہتر ہے کہ’’رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّ فِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارْ‘‘ پڑھ لے اور اگر یہ بھی یاد نہ ہو تو قل ھو اللہ احد ہی پڑھ لے نماز ہوجائے گی مگر اسے چاہئے کہ دعائے قنوت یاد کرلے۔

تفہیم المسائل میں ہے : وتر کی تیسری رکعت میںمطلقا دعا پڑھنا واجب ہے اور بطور خاص دعائے قنوت پڑھنا سنت ہے لہذا پہلی فرصت میں اسے یاد کریں تاکہ نمازوتر کے اجر کامل سے محروم نہ رہیں جب تک دعائے قنوت مسنون یاد نہیں کرپاتے ’’رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّ فِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارْ‘‘ تک پڑھ لیا کریں یہ بھی یاد نہ ہو تو ’’ اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِی‘‘ تین بار پڑھ لیں اور اگر یہ بھی فوری طور پر یاد نہ ہوسکے تو ’’ قل ھو اللہ احد‘‘ پڑھنے سے بھی واجب ادا ہوجائے گا ۔( تفہیم المسائل جلد اول صفحہ ۸۴) واللہ اعلم بالصواب 

کتبہ

غلام محمد صدیقی فیضی 



کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad