(کیاقعدہ اولی میں درود پڑھنے سے سجدہ سہو لازم ہے؟)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ ق برکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ امام نے چار رکعت والی نماز میں قعدۂ اولی میں درود شریف پڑھنا شروع کر دیا پھر جب اسے یاد آیا تو اس نےاٹھ کر نماز پوری کی تو اس صورت میں اس پر سجدہ سہو واجب ہوگا یا نہیں؟ المستفتی:۔ نور محمد ایم پی
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
اگر (اللهم صل على محمد يا اللهم صل على سيدنا)تک پڑھا تو سجدہ سہو واجب ہو ئی ورنہ نہیںجیسا کہ علامہ صدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریرفرماتے ہیں کہ فرض وتروسنن رواتب کےقعدۂ اولی میں اگرتشہدکےبعداتناکہ لیا اللهم صل على محمد ،يا اللهم صل على سيدنا تواگرسہوا ہوتوسجدۂ سہوکرے،عمدا ہوتواعادہ واجب ہے۔(بہار شریعت حصہ سوم صفحہ ۷۲؍مطبوعہ قادری کتاب گھر بریلی شریف)واللہ اعلم بالصواب
کتبہ
محمد ابراہیم خاں امجدی
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔