AD Banner

(کیا گھر پر تراویح کی جماعت کرسکتے ہیں؟)

 (کیا گھر پر تراویح کی جماعت کرسکتے ہیں؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلہ میں کہ کیا تراویح کی نماز گھر پہ ادا کر ناجائز ہوگا؟ نیز تراویح کی جماعت کے لئے کتنے لوگوں کا ہونا ضروری ہے۔ 

المستفتی:۔ محمد عزیز اللہ

وعلیکم السلام ور حمۃ اللہ وبرکاتہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوہاب 

  تراویح کی نماز گھر پر باجماعت یا تنہا ادا کرنا جائز ہے لیکن خیال رہے کہ تراویح کی جماعت سنتِ کفایہ ہے اگر مسجد والوں نے مسجد میں جماعت قائم نہ کی تو ترک جماعت پر سب گنہگار ہونگے جیسا کہ ہدایہ کی عبارت اس پر دال ہے’’ السنۃ فیھا الجماعۃ لکن علی وجہ الکفایۃ حتی لو امتنع اھل المسجد عن اقامتھاکانو مسیئین و لو قامھا البعض فالمتخلف عن الجماعۃ تارک للفضیلۃ۔(فیوضات رضویہ تشریحات ہدایہ جلد دوم ص۔۔)

  اور حضور صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ تراویح مسجد میں باجماعت پڑھنا افضل ہے اگر گھر میں جماعت سے پڑھی تو جماعت کے ترک کا گناہ نہ ہوا مگر وہ ثواب نہ ملے گا جو مسجد میں پڑھنے کا تھا۔(بہار شریعت جلد اول حصہ چہارم صفحہ نمبر ۳۱)

  صورت مسئولہ میں تراویح کی نماز گھر پہ بھی ادا ہو جائے گی اور جماعت کیلئے امام کے علاوہ ایک مقتدی بھی کافی ہے مگر وہ امام کے برابر کھڑا ہوگا اور اگر دومقتدی ہیں تو امام آگے اور دونوں مقتدی پیچھے کھڑے ہونگے۔

نوٹ: ۔دورے حاضرہ میں کرونا وائرس جیسی مہلک بیماری کی وجہ سے حکومت ہند کی جانب سے بھیڑ بھاڑ اکٹھا کرنے پر قانونی کاروائی نافذ ہے اس لئے مسجد میں جماعت کثیرہ قائم کرکے اپنے آپ کو خطرہ میں نہ ڈالیں بلکہ جتنے لوگوں کی اجازت ہے اتنے ہی لوگ مسجد میں باجماعت تراویح ادا کریں باقی حضرات اپنے اپنے گھروں میں جماعت میسر ہو تو جماعت سے ورنہ تنہا تنہا ادا کریں۔ البتہ اگر کسی جگہ پر حکومت کی طرف سے بالکل مسجد میں جماعت پر پابندی لگا دی گئی ہو تو ایسی صورت میں اگر سب کے سب جماعت ترک کریں گے تو گناہ گار نہ ہوں گے کہ وہ مجبور ہیں اپنے اپنے گھروں پر تراویح کی نماز ادا کریں جماعت سے یا تنہا تنہا جیسے میسر ہو۔ 

واللہ اعلم بالصواب 

کتبہ

محمد الطاف حسین قادری



کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 





Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad