(مقتدی نے غلط لقمہ دیا تو مقتدی کی نماز ہوئی یا نہیں؟)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علما ئے کرام اس مسئلہ میںکہ امام صاحب کی غلطی نہیں ہوئی اور مقتدی نےغلط لقمہ دیا تو مقتدی کی نماز ہوئی یا نہیں دلیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں
المستفتی:۔ محمد اکرم شیخ ایڈووکیٹ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
اگر واقعی مقتدی نے بے محل لقمہ دیاتو اس مقتدی کی نماز فاسد ہوگئی۔ فتاویٰ رضویہ میں بحرائق کے حوالےسے ہے القیاس فسادھابہ وانماترک للحاجةفعندعدمھایبقی الامرعلی اصل القیاس ( جلدسوم صفحہ ۴۲۲)
اور جب غلط لقمہ دینے والانماز سے خارج ہوگیا اور امام اس کے بتانےسے لوٹا تو امام کی نماز بھی گئی اور اس کے سبب سارےمقتدیوں کی بھی نماز جاتی رہی کسی کی نہ ہوئی۔( فتاویٰ فیض الرسول ج۱؍ص۳۹۱)واللہ تعالی اعلم
کتبہ
عبید اللہ رضوی بریلوی
کمپیوژ و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں
واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں
हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔