(قعدہ میں سورہ فاتحہ پڑھاتو کیا حکم ہے؟)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ امام قعدہ میں التحیات کے بجائے سورہ فاتحہ پڑھا توکیا حکم ہے؟ المستفتی:۔ غلام احمد رضا نوری
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
اگر سہواً التحیات کے بجائے سورہ فاتحہ پڑھ دیا تو سجدہ سہو واجب ہے جیسا کہ کتب فقہ میں ہے تشہد پڑھنا بھول گیا اور سلام پھیر دیا پھر یاد آیا تو لوٹ آئے تشہد پڑھے اور سجدہ سہو کرے،یوں ہی اگر تشہد کی جگہ الحمدپڑھی سجدہ سہو واجب ہو گیا ۔(بہار شریعت حصہ چہارم صفحہ ۷۱۶)واللہ اعلم بالصواب
کتبہ
محمد معصوم رضا نوری
کمپیوژ و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں
واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں
हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें
مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔