AD Banner

(تانبا پیتل کے زیور کو پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟)

 (تانبا پیتل کے زیور کو پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟)

السلا م علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلہ میں کہ کیا عورت پیتل یا تانبا کی بنی زیورات مثلاً گلے کا ہار کان کی بالی وغیرہ پہن سکتی ہے؟ اور اگر پہن سکتی تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ اس کی نماز ہوگی یانہیں؟ قرآن و آحادیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں

المستفتی:۔محمد نوشاد رضوی سیہاپور بلرام پور یوپی

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوہاب

  پیتل،تانبے،لوہےوغیرہ کےزیورات پہننامردوعورت دونوں کے لئے ناجائز وحرام ہےجیساکہ حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریرفرماتے ہیں کہ انگوٹھی صرف چاندی ہی کی پہنی جاسکتی ہیں،دوسری دھات کی انگوٹھی پہننا حرام ہے، مثلاًلوہا،پیتل،تانبا،جست وغیرہاان دھاتوں کی انگوٹھیاں مردوعورت دونوں کے لئےناجائزہیں-فرق اتناہےکہ عورت سونابھی پہن سکتی ہےاورمردنہیں پہن سکتا-حدیث میں ہے کہ ایک شخص حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی خدمت میں پیتل کی انگوٹھی پہن کر حاضرہوئے،(حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے)فرمایا:کیابات ہےکہ تم سےبت کی بوآتی ہے؟انہوں نےوہ انگوٹھی پھینک دی پھردوسرےدن لوہےکی انگوٹھی پہن کر حاضرہوئے،فرمایا: کیا بات ہے کہ تم پرجہنمیوں کازیوردیکھتاہوں ؟انھوں نےاس کوبھی اتاردیا اور عرض کی،یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کس چیزکی انگوٹھی بناؤں؟فرمایاکہ چاندی کی اوراس کوایک مثقال پورانہ کرنا۔(بہار شریعت حصہ شانزدہم انگوٹھی اورزیورکابیان)

   حضرت علامہ ابن عابدین شامی قدس سرہ الشامی تحریرفرماتے ہیں:فی الجوہرۃ والتختم بالحدیدوالصفروالنحاس والرصاص مکروہ للرجال والنساء‘‘(ردالمحتار ج۵ص۲۳۹؍ماخوذ فتاوی فقیہ ملت جلد دوم صفحہ۳۵۰)

  پیتل،تانبا وغیرہ ان دھاتوں کےزیورات پہن کر نمازپڑھناجائزنہیں جیساکہ حضور اعلی حضرت امام احمد رضا خان محدث بریلوی رضی عنہ ربہ القوی احکام شریعت حصہ دوم صفحہ ۱۷۰؍میں تحریرفرماتےہیںگھڑی کی زنجیرسونےچاندی کی مردکوحرام اور دھاتوں کی ممنوع ہے اورجو چیزیں ممنوع کی گئی ہیں ان کوپہن کرنمازاورامامت مکروہ تحریمی ہے۔( فتاویٰ فقیہ ملت جلد دوم صفحہ۳۵۱)واللہ اعلم بالصواب 

کتبہ 

محمد ابراہیم خاں امجدی



کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad