AD Banner

(بغیر وضونماز پڑھا دی تو کیا حکم ہے؟)

 (بغیر وضونماز پڑھا دی تو کیا حکم ہے؟)

  السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ اگر امام نے کوئی نماز پڑھائی اور نماز کاوقت گزرنے کے بعد امام کویاد آیا کہ میں نے جو نماز پڑھائی وہ بغیر وضو پڑھائی ہےاب کیا کیاجائے؟

المستفتی:۔ زاہد خان 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوہاب 

   یاد آنے کے بعد امام پر لازم ہے کہ اس امر کی مقتدیوں کو خبرکرے جہاں تک بھی ممکن ہو خواہ خود کہے یا کہلابھیجے فون یاخط کے ذریعہ سے کہ مقتدی اپنی اپنی نماز کا اعادہ کریں۔( بہارشریعت حصہ سوم صفحہ۲۳۹)

  اور قدوری میں ہے’’ ومن اقتدٰی بامام ثم علم انہ علیٰ غیر طھارۃ اعادالصلوۃ  ‘‘جس نے اقتدا ء کی کسی امام کی پھر معلوم ہوا کہ وہ ناپاک تھا تو وہ اپنی نماز لوٹائے۔واللہ اعلم بالصواب 

کتبہ

معصوم رضا نوری



کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad