(تین سجدہ کیا تو کیا حکم ہے؟)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
مسئلہ :۔ کیا فرما تے ہیں علما ئے کرام اس مسئلہ میں کہ زید نے ایک رکعت میں بھول سے تین سجدہ کیا اور آخر میں سجدہ سہو کیا تو کیا نماز ہو جائے گی؟ جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
المستفتی:۔محمد طالب رضا مظفر پور بہار
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
صورت مسئولہ میں نماز ہو گئی جیسا کہ فتاوی رضویہ میں ہے کسی نے دو کے بجائے تین سجدہ کیا اگر سلام پھیرنے سے پہلے یاد آجائے تو سجدہ سہو کرے کیوں کہ واجب ترک ہوا فرض ادا ہوگیا سجدہ سہو لازم ہے ۔(فتاویٰ رضویہ شریف جلد سوم صفحہ۶۴۲)
اور اگر سلام پھیرنے کے بعد یاد آیا تو نماز کا اعادہ کرے ۔(فتاویٰ رضویہ شریف جلد سوم صفحہ۶۴۶) واللہ اعلم بالصواب
کتبہ
محمد ریحان رضا رضوی
کمپیوژ و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں
واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں
हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें
مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔